ZOOM App All Information


لاک ڈاﺅن کے دوران ”زوم“ ایپلی کیشن استعمال کرنے والوں کیلئے انتہائی  تشویشناک خبر آ گئی، جان کر آپ بھی حیران پریشان رہ جائیں. 

چین سے پوری دنیا میں پھیلنے والے کورونا وائرس کے باعث بیشتر ممالک میں لاک ڈاﺅن ہے اور لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں جو گھروں میں بیٹھ کر کام کرنے کیساتھ ساتھ تفریح اور معلومات کے حصول کیلئے بھی انٹرنیٹ پر انحصار کر رہے ہیں۔ اس صورتحال کے دوران ویڈیو کالنگ سافٹ وئیرز کے استعمال میں بے پناہ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور ایسا ہی کچھ ”زوم“ نامی ایپلی کیشن کا معاملہ بھی ہے تاہم اسے استعمال کرنے والوں کیلئے انتہائی تشویشناک خبر ہے کہ اسے استعمال کرنے والے 5 لاکھ سے زائد صارفین کا ڈیٹا بدنام زمانہ ڈارک ویب پر فروخت کیا جا رہا ہے۔ زوم پر اس حملے کا انکشاف ایک سائبر سیکیورٹی فرم نے کیا ہے جن کا کہنا ہے کہ ایک ہیکر فورم پر زوم صارفین کے اکاؤنٹس کو خریداری کیلئے پیش کیا گیا ہے۔ان اکاؤنٹس کی قیمت اعشاریہ 1 یا 2 ڈالر رکھی گئی جبکہ اکاؤنٹس مفت میں بھی دئیے جارہے ہیں اور فرم کا کہنا ہے کہ ان اکاؤنٹس کی تعداد 5 لاکھ 30 ہزار ہے۔ مذکورہ سیکیورٹی فرم کے مطابق فروخت کئے جانے والے ڈیٹا میں پرسنل میٹنگز کے یو آر ایلز، ای میل ایڈریسز، پاسورڈز اور وہ ہوسٹ کیز شامل ہیں جن کے ذریعے ہیکر کسی بھی میٹنگ میں کسی بھی وقت شمولیت اختیار کرسکتے ہیں۔ مذکورہ انکشاف کے بعد زوم کے ترجمان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ مختلف ویب سائٹس پر اس طرح کی کارروائیاں عام بات ہیں، اس سے وہ صارفین متاثر نہیں ہوں گے جو سنگل سائن ان کے اصول پر چلتے ہیں البتہ ان صارفین کو خطرہ ہوسکتا ہے جو بہت سے پلیٹ فارمز کے اکاؤنٹس کیلئے ایک ہی ای میل اور پاسورڈ استعمال کرتے ہیں۔ اس حوالے سے اس سے قبل امریکہ کی نیشنل سیکیورٹی ایجنسی بھی خبردار کر چکی ہے کہ مختلف پلیٹ فارمز کے علیحدہ اکاؤنٹس کیلئے ایک جیسی معلومات استعمال نہ کی جائیں۔ 2108ءمیں ایجنسی نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ اگر کسی ایک پلیٹ فارم پر آپ کا اکاؤنٹ ہیک ہوگیا ہو، اور آپ نے اسی اکاؤنٹ والا ای میل اور پاسورڈ دوسرے اکاؤنٹس کیلئے بھی مختص کر رکھا ہو، تو آپ کے تمام اکاؤنٹس اور ان کے ذریعے تمام معلومات خطرے میں ہیں۔ زوم کا کہنا ہے کہ کمپنی نے اس طرح کی کارروائیوں کو روکنے کیلئے متعدد انٹیلی جنس فرمز کی خدمات بھی حاصل کر رکھی ہیں، علاوہ ازیں صارفین کو احتیاطاً اپنے پاسورڈز تبدیل کرنے کی ہدایت بھی کردی گئی ہے۔دوسری جانب سائبر سیکیورٹی فرم کا کہنا ہے کہ ہیک کئے جانے والے اکاؤنٹس میں نہ صرف انفرادی اکاؤنٹس شامل ہیں، بلکہ بڑی کمپنیز کے اکاؤنٹس بھی شامل ہیں جن میں سے ایک امریکہ کا مالیاتی ادارہ سٹی بینک بھی ہے۔
---------------------------------------------------------------------------------
During the lock down, there was a very alarming news for the users of the "zoom" application, knowing that you are also surprised.
Due to the corona virus spreading all over the world from China, most of the countries have lock down and people are surrounded by people who sit in their homes and work on the Internet for fun and information.
During this situation, the use of video calling software has seen a huge increase and so is the case with an application called "zoom". However, it is very alarming news for users that data of more than 5 million users are being sold on the notorious dark web.
The attack on zoom has been revealed by a cyber security firm who says zoom users' accounts have been offered for purchase on a hacker forum. These accounts are worth $1 or 2, while accounts are being given for free and the firm says that the number of these accounts is 5.30 thousand.
The data sold according to the above security firm includes urls of personal meetings, email addresses, passwords and host keys through which hackers can join any meeting at any time.
After the above disclosure, zoom's spokesperson said that such operations on different websites are common, it will not affect users who follow the single sign-in rule, however, users who use the same email and password for accounts from many platforms.
Earlier in this regard, the us national security agency has also warned that the same information should not be used for separate accounts of different platforms. In 2108, the agency said in a statement that if your account has been hacked on one platform, and you have allocated the same account email and password for other accounts, then all your accounts and all information through them are in danger.
Zom says that the company has also received the services of many intelligence firms to stop such operations, in addition to which the users have been cautiously instructed to change their passwords. On the other hand, the cyber security firm says that hacked accounts not only include individual accounts, but also include accounts of large companies, one of which is the financial institution of the United States, city bank.

For More Information Visit:- 
https://www.facebook.com/FamousWorld007/?modal=admin_todo_tour
                                      THANKS FOR READ

1 comment:

If you any doubts, Please let me know

Hd Wallpaper for PC free Download

Hd Wallpaper for PC:- For More Information Visit:-   https://www.facebook.com/FamousWorld007/?mo...