The amazing features of the iphone that no one has ever told you:-
.آئی فون کے وہ حیران کن فیچرز جو آپ کو آج تک کسی نے نہیں بتائے
نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) آئی فون کے کچھ ایسے خفیہ فیچرز ہیں جو اکثر لوگوں کو معلوم نہیں مگر یہ فیچرز آپ کی زندگی آسان بنا سکتے ہیں۔ میل آن لائن نے اپنی ایک رپورٹ میں ان فیچرز کے متعلق بتایا ہے۔ پہلا فیچر کیلولیٹر استعمال کرتے ہوئے داخل کی گئی رقم کا ایک ہندسہ ڈیلیٹ کرنا ہے۔ عام طور پر لوگ ایک ہندسہ غلط ڈائل ہونے پر پوری رقم ڈیلیٹ کرتے اور دوبارہ لکھتے ہیں لیکن اس فیچر کے ذریعے آپ پوری رقم کی بجائے صرف ایک ہندسہ بھی ڈیلیٹ کر سکتے ہیں۔ اس لیے آپ کو صرف اتنا کرنا ہے کہ لکھے گئے اعدادو کے اوپر اپنی انگلی ’سوائپ‘ کیجیے، اس سے آپ کا آخری ہندسہ خود بخود ڈیلیٹ ہو جائے گا۔
دوسراحیران کن فیچر کسی دستاویز کو ڈاﺅن لوڈ اور سکین کیے بغیر اس پر دستخط کرنا ہے۔ آپ کو ای میل میں کوئی دستاویز آئی ہے جس پر آپ کو دستخط کرنے ہیں تو اسے ڈاﺅن لوڈ کرنے کی بجائے صرف ’پری ویو‘ (Preview)کریں ۔ آپ کی سکرین کے اوپر دائیں کونے میں ٹول بکس آئیکن (Toolbox icon)نمودار ہو جائے گی۔ اس آئیکن پر کلک کرکے ’سگنیچر ‘ (Signature) کے بٹن کو دبائیں۔ اب اس دستاویز پر اپنی انگلی سکرین پر پھیرتے ہوئے دستخط کیجیے اور ’ڈن‘ (Done)پر کلک کرکے دستاویز جسے بھیجنی ہے بھیج دیں۔اس طریقے سے آپ دستاویز پر اگر کچھ تحریر کرنا چاہتے ہیں یا اس کا کوئی حصہ ہائی لائٹ کرنا چاہتے ہیں تو وہ بھی کر سکتے ہیں۔
آئی فون کا ایک خفیہ فیچر پیمائش کرنے والی ’ٹیپ‘ کا بھی ہے جس کے ذریعے آپ آئی فون کو استعمال کرتے ہوئے مختلف چیزوں کی پیمائش کر سکتے ہیں۔یہ فیچر آئی فون کی ’Measure app‘ میں ہے۔ جب آپ اس ایپ کو کھولیں گے تو یہ آپ کو کہے گی کہ آئی فون کو اس چیز کے ایک سرے سے دوسرے تک پھیریں تاکہ وہ اس کی پیمائش کر سکے۔ اس سے سکرین پر سفید نقطوں سے ایک لکیر بن جائے گی۔ اس لکیر کے سروں کو اس چیز کے لحاظ سے کھینچ کر برابر کریں جس کی آپ پیمائش کر رہے ہیں اور پھر سکرین پر موجود سفید بٹن کو دبا دیں۔
آپ کوئی پیغام لکھ رہے ہوں اور درمیان میں سے کوئی حرف یا لفظ کاٹ کر دوبارہ لکھنا پڑ جائے تو ’کرسر‘ (Cursor)کو اس جگہ پر لیجانا ایک امتحان ہوتا ہے تاہم آئی فون استعمال کرتے ہوئے آپ کی بورڈ کے ’سپیس‘ کے بٹن کے ذریعے یہ کام باآسانی کر سکتے ہیں۔ آپ کو صرف اتنا کرنا ہے کہ سپیس بار پر اس طرف انگلی پھیریں جس طرح آپ ’کرسر‘ کو لیجانا چاہتے ہیں اور درست جگہ پر لیجا کر چھوڑ دیں۔آئی فون پر آپ موسیقی خود بخود بند کرنے کا ٹائمر بھی سیٹ کر سکتے ہیں تاکہ آپ سو جائیں تو موسیقی چلتی نہ رہے بلکہ خود بخود بند ہو جائے۔ یہ فیچر آئی فون کی ’کلاک ایپ‘ میں ’ٹائمر‘ کے آپشن کے اندر موجود ہے۔ اس آپشن میں جا کر ٹائمر سیٹ کریں اور پھر ’وین ٹائمر اینڈز‘ (When Timer Ends)پر کلک کریںنیچے سکرول کرتے ہوئے جائیں اور ’سٹاپ پلینگ ‘(Stop Playing)کا آپشن منتخب کریں۔ اس طرح آپ نے جہاں ٹائمر سیٹ کیا ہو گا اس وقت پر پہنچ کر آپ کے آئی فون پر چلنے والی موسیقی خود بخود بند ہو جائے گی۔
آئی فون کے ذریعے آپ خودکار ایمرجنسی کالز بھی سیٹ کر سکتے ہیں۔ اس مقصد کے لیے آپ سیٹنگز میں جا کر ’ایمرجنسی ایس او ایس‘ کے آپشن میں جائیں اور ’آٹو کال‘ اور ’کال وِد سائیڈ بٹن‘ (Call with side button)کو ’اِن ایبل‘ (enable)کردیں۔ اس کے بعد اگر آپ کوایمرجنسی کال کرنی ہے تو سائیڈ بٹن کو پانچ بار دبائیں۔آپ کا فون خود بخود ایمرجنسی کال ملا دے گا۔
---------------------------------------------------------------------------------
New York (monitoring desk) iphone has some secret features that most people don't know but these features can make your life easier. Mail online has reported about these features in one of its reports. The first feature is to delete a digit of the amount entered using the calculator. Usually people delete and rewrite whole amount when one digit is wrong dial but through this feature you can delete only one digit instead of whole amount So all you have to do is to 'swipe' your finger over the Numbers, that will automatically delete your last digit.
Another amazing feature is to sign a document without downloading and scanning it. If you have any documents in the email that you have to sign, just do 'preview' instead of loading it. The toolbox icon (toolbox icon) will appear in the top right corner of your screen. Press the 'signature' button by clicking this icon. Now sign this document by turning your finger on the screen and clicking 'done' and send the document which you want to send. In this way, if you want to write something on the document or highlight any part of it, you can do it too.
One of the secret features of the iphone is the measuring 'tape' by which you can measure different things using the iphone. This feature is in the 'measure app' of the iphone. When you open this app it will tell you to turn the iphone from one end of the thing to the other so it can measure it. This will make a line from the white dots on the screen. Draw the ends of this line in terms of what you are measuring and then press the white button on the screen
If you are writing a message and if you have to write a letter or word in between, it is a test to take cursor to this place. All you have to do is put a finger on the space bar as you want to take the cursor and leave it in the right place. This feature is contained within the 'timer' option in iphone's 'clock app'. Go to this option and set the timer and then click 'wen timer ends' (when timer ends) while scroll down and select' stop playing 'option. This way the music on your iphone will automatically turn off when you arrive at the time where the timer is set.
With an iphone you can also set up automatic emergency calls. For this purpose you go to Settings and go to emergency SOS option and enable 'auto call' and 'call with side button' (enable). Then if you have to make an emergency call, press the side button five times. Your phone will automatically receive an emergency call.
For More Information Visit:-
No comments:
Post a Comment
If you any doubts, Please let me know