Whatsapp introduces' dark mode ' users, wait is over:-
واٹس ایپ نے ’ڈارک موڈ‘ متعارف کروادیا:-
ٹوئٹر اور دیگر کئی سوشل میڈیا ایپلی کیشنز پر ’ڈارک موڈ‘ پہلے ہی متعارف کروایا جا چکا ہے تاہم واٹس ایپ کے صارفین کو تاحال اس فیچر کا شدت سے انتظار تھا جو اب ختم ہو گیا ہے اور واٹس ایپ نے بھی بالآخر ڈارک موڈ کا فیچر متعارف کروا دیا ہے۔ میل آن لائن کے مطابق کمپنی کی طرف سے آئی او ایس اور اینڈرائیڈ دونوں طرح کے صارفین کے لیے بیک وقت یہ فیچر متعارف کروایا گیا ہے جس کے بعد صارفین موبائل فون کی نیلی روشنی سے خود کو محفوظ رکھتے ہوئے واٹس ایپ استعمال کر سکیں گے۔
رپورٹ کے مطابق اس فیچر کے آنے سے جہاں ایک طرف صارفین کو آنکھوں کے مسائل سے چھٹکارا ملے گا وہیں فون کی بیٹری کی کھپت بھی کم ہو گی۔ جو لوگ اینڈرائیڈ 10یا آئی او ایس 13استعمال کر رہے ہیں وہ اپنی واٹس ایپ ایپلی کیشن کی سیٹنگز میں جا کر ابھی ڈارک موڈ ایکٹیویٹ کر سکتے ہیں۔ یہ فیچر اینڈرائیڈ 9اور اس سے پہلے کے ورژنز کے لیے بھی دستیاب ہے تاہم آئی او ایس 12یا اس سے پہلے کے ورژن استعمال کرنے والے صارفین کو آئی او ایس 13پر اپ ڈیٹ ہونا پڑے گا۔
اینڈرائیڈ صارفین ڈارک موڈ ایکٹیویٹ کرنے کے لیے سیٹنگز میں جا کر ’چیٹس‘ کا آپشن کھولیں اور وہاں سے ’تھیم‘ میں جا کر ’ڈارک‘ منتخب کریں۔ واٹس ایپ کی طرف سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ ”ڈارک موڈ وہ فیچر ہے جس کی صارفین کی طرف سے سب سے زیادہ درخواست کی گئی۔ ہم جانتے ہیں کہ اسے متعارف کروانے میں تاخیر ہوئی جس کی وجہ یہ تھی کہ ہم پوری تسلی کے بعد اس فیچر کو لانچ کرنا چاہتے تھے تاکہ یہ بعد میں کوئی مسئلہ نہ کرے اور بالکل ٹھیک کام کرے۔
---------------------------------------------------------------------------------
'Dark Mode' has already been introduced on twitter and many other social media applications, but whatsapp users were still waiting for this feature which is now over and whatsapp has finally introduced the dark mode feature. According to mail online, this feature has been introduced by the company for both ios and android users, after which users will be able to use the wats app while protecting themselves from the blue light of mobile phones.
According to the report, where the feature will get rid of eye problems on one side, the phone's battery consumption will also decrease. People who are using android 10 or ios 13 can now activate dark mode by going to their whatsapp application Settings. This feature is also available for android 9 and earlier versions, but users using ios 12 or earlier versions will have to update on ios 13.
To activate android users dark mode, open the 'chats' option by going to Settings and select' dark 'by going to' theme 'from there. A statement issued by whatsapp states that "dark mode is the feature most requested by users. We know it was delayed to introduce it which was the reason we wanted to launch this feature after full consolation so that it would not make any issue later and work perfectly.
For More Information Visit:-
No comments:
Post a Comment
If you any doubts, Please let me know