The whatsapp has finished the option to send forward forward messages, how many people will be able to forward messages at a time:-
واٹس ایپ نے فارورڈ میسج آگے بھیجنے کی آپشن ختم کردی، اب ایک وقت میں کتنے لوگوں کو میسج فاروڈ کیا جاسکے گا:-
سان فرانسسکو' واٹس ایپ کی انتظامیہ نے کورونا وائرس کے حوالے سے افواہوں کے آگے بند باندھنے کیلئے فاروڈ میسجز کو آگے بھیجنے کی آپشن ختم کردی تاکہ افواہوں کو پھیلنے سے روکا جاسکے۔
واٹس ایپ انتظامیہ کی جانب سے شائع کیے گئے ایک بلاگ میں کہا گیا ہے کہ اربوں لوگ کورونا وائرس کی وجہ سے ایک دوسرے سے رابطے کیلئے واٹس ایپ پر انحصار کر رہے ہیں۔ گزشتہ برس ہم نے یہ سہولت متعارف کرائی تھی کہ جو میسجز فاروڈ ہوتے تھے ان پر ڈبل تیر بنادیتے تھے تاکہ یہ پتا چلے کہ یہ میسج آپ کے پیارے نے خود نہیں لکھا بلکہ فارورڈ کیا گیا ہے، اب ایسے فارورڈ میسجز کو مزید محدود کیا جارہا ہے اور یہ ایک سے زائد شخص کو ایک وقت میں فارورڈ نہیں کیے جاسکیں گے۔
واٹس ایپ انتظامیہ کے مطابق ضروری نہیں کہ تمام فاروڈ میسجز ہی افواہوں پر مبنی ہوں لیکن موجودہ حالات میں افواہوں کا پھیلاؤ روکنے کیلئے ضروری ہے کہ فارورڈنگ کے آپشن کو ایک وقت میں ایک چیٹ تک محدود کیا جائے۔
عام لوگوں کیلئے تو واٹس ایپ نے میسج فارورڈنگ کی آپشن محدود کردی ہے لیکن ڈبلیو ایچ او سمیت 20 ممالک کی صحت کی وزارتوں اور این جی اوز کے ساتھ مل کر واٹس ایپ درست معلومات کی فراہمی بھی یقینی بنا رہا ہے۔ واٹس ایپ انتظامیہ حکومتوں اور این جی اوز کے ساتھ مل کر لاکھوں لوگوں تک درست معلومات پہنچا رہی ہے۔
--------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------
San Francisco whats app's administration ended the option of sending forward messages to stop rumors about corona virus so that rumors can be prevented from spreading.
A blog published by the whatsapp administration said that billions of people are relying on whatsapp to get in touch with each other because of the corona virus. Last year we introduced the facility that used to make double arrows on the messages that were forwarded so that it turns out that this message was not written by your loved one himself but has been forwarded. Now such forward messages are being further restricted and they will not be forwarded to more than one person at a time.
According to the wats app administration, not all forward messages are based on rumors, but in order to stop the spread of rumors in the current situation, it is necessary to limit the forwarding option to one chat at a time.
For the general public, the wats app has limited the message forwarding option, but along with the health ministries and ngos of 20 countries including who, the wats app is also ensuring the provision of accurate information. Whatsapp administration is bringing accurate information to millions of people together with governments and ngos.
For More Information Visit:-
No comments:
Post a Comment
If you any doubts, Please let me know