Get a screen shot of android phone live in PC:
پی سی میں براہ راست اینڈروئیڈ فون کا سکرین شاٹ حاصل کریں:-
آپ کو اپنے سمارٹ فون میں سکرین شاٹ لینا تو آتا ہی ہوگا۔ آج ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ آپ اپنے پی سی پر رہتے ہوئے کس طرح سے براہ راست سمارٹ فون کا سکرین شاٹ حاصل کرسکتے ہیں۔
ائیر ڈروئیڈ کا استعمال:-
پی سی پر براہ راست اینڈروئیڈ سمارٹ فون سے سکرین شاٹ لینے کے لیے آپ کو ایک ایپلی کیشن ائیر ڈروئیڈ(AirDroid) استعمال کرنا پڑے گی۔
اس ایپلی کیشن سے آپ اپنے پی سی ویب براؤزر کے ذریعے اپنے سمارٹ فون کو منظم کر سکتے ہیں۔ یہ ایپلی کیشن آپ کو فائل ٹرانسفرکی سہولت بھی دیتی ہے۔ پی سی میں سمارٹ فون سے سکرین شاٹ لینے کے لیے سب سے پہلے تو یہاں کلک کر کے اپنے فون میں AirDroid: Remote access & Fileانسٹال کر لیں۔
اس کے بعد اپنے سمارٹ فون اور پی سی کو ایک ہی وائی فائی نیٹ ورک سے کنکٹ کریں۔
اس کے بعد اپنے فون میں ائیر ڈروئیڈ ایپلی کیشن لانچ کریں۔ یہاں آپ کو آئی پی ایڈریس اور پورٹ نمبر لکھا ہوا نظر آئے گا۔ انہیں اپنے پاس نوٹ کر لیں یا پھر بس کیو آر کوڈ سکینر پر ٹیپ کریں۔اب اپنے پی وی ویب براؤزر میں web.airdroid.com کھولیں۔یہاں پر آپ کو Scan QR Code کا آپشن نظر آئے گا ۔ ائیر ڈروئیڈ ایپلی کیشن کی مدد سے اس کوڈ کو سکین کریں اور اپنی اینڈروئیڈ ڈیوائس میں کنکشن کو Accept کرلیں۔
اب آپ کا فون اور ونڈو پی سی کنکٹ ہو جائے گا ۔ کنکٹ ہونے پر آپ کو انٹرفیس میں Screenshot کا آپشن نظر آئے گا۔ یہاں پر آپ پی سی سے سکرین شاٹ لے اور محفوظ کر سکتے ہیں۔
اینڈروئیڈ ایس ڈی کے کا استعمال:-
آپ اینڈروئیڈ ایس ڈی کے (SDK) کے استعمال سے بھی کمپیوٹر پر سمارٹ فون سے سکرین شاٹ لے سکتے ہیں۔ اس کے لیے سب سے پہلے تو اوریکل کی ویب سائٹ سے Java Development Kit (JDK) ڈاؤن لوڈ کریں۔
اس کے بعد گوگل کی اینڈروئیڈ ڈویلپرز ویب سائٹ سے Android SDK ڈاؤن لوڈ کریں۔
اس کے بعد SDK Manager Shortcut پر رائٹ کلک کریں اور Run as administrator کا انتخاب کریں۔ Android SD Platform-tools باکس کو چیک کریں اور اسے انسٹال کر لیں۔اس کے بعد اینڈروئیڈ پر USB Debugging موڈ آن کریں۔اس موڈ کو آن کرنے کے بعد یو ایس بی کیبل کے ذریعے اینڈروئیڈ ڈیوائس اور پی سی کو کنکٹ کریں۔
اب C:\Program Files (x86)\Android\android-SDK پر جائیں اور ddms.bat کو لانچ کریں۔یہاں پر نظر آنے والے انٹرفیس سے اپنا اینڈروئیڈ فون منتخب کریں اور ڈیوائس پر کلک کریں۔ اس کے بعد ڈیوائس ڈراپ ڈاؤن مینو سے Screen Capture کا انتخاب کر لیں۔یہ آپ کی تازہ ترین اینڈروئیڈ سکرین کا سکرین شاٹ بنا لے گا۔ سکرین شاٹ لینے کے بعد دوسرے سکرین شاٹ کے لیے Refresh کریں اور سکرین شاٹ لے کرSave پر کلک کردیں۔
اے پاور مرر کا استعمال:-
آپ ApowerMirror کے استعمال سے بھی پی سی میں سمارٹ فون کا سکرین شاٹ لے سکتے ہیں۔ اے پاور مرر ایک بہترین سکرین مرر ایپلی کیشن ہے۔ اس سے آپ سکرین شاٹ لے سکتے ہیں، مکمل سکرین کو ریکار ڈ کر سکتے ہیں اور اینڈروئیڈ کے دوسرے فیچرز استعمال کر سکتے ہیں۔
اے پاور مرر کو استعمال کرنے کے لیے سب سے پہلے یہاں کلک کرکے اس پروگرام کو ڈاؤن لوڈ اور انسٹال کر لیں۔
اس کے بعد یہاں کلک کر کے اس کی اینڈروئیڈ ایپلی کیشن بھی انسٹال کر لیں۔اس کے بعد اپنی اینڈروئیڈ ڈیوائس میں USB Debugging موڈ آن کر کےا سےکمپیوٹر سے کنکٹ کر دیں۔اس کے بعد کمپیوٹر پر اے پاورمرر لانچ کریں اور کنکٹڈ ڈیوائسز سے اپنی اینڈروئیڈ ڈیوائس منتخب کر کے Start Now پر کلک کریں۔اب آپ اپنے کمپیوٹر پر مکمل اینڈروئیڈ سکرین دیکھ سکتے ہیں۔سکرین کا سکرین شاٹ لینے کے Screenshot کے آئیکون پر ٹیپ کریں۔اس طرح آپ اے پاور مرر سے پی سی میں رہتے ہوئے فون کا سکرین شاٹ لے سکتے ہیں۔
---------------------------------------------------------------------------------
You must have to take a screenshot in your smartphone. Today we tell you how you can get a live smartphone screen shot while on your PC.
Use of Airdroid:-
You have to use an application airdroid to take a screen shot from the android smartphone directly on the PC. With this application you can manage your smartphone through your PC web browser. This application also gives you the file transfer facility. To take a screen shot from a smartphone in the PC, first click here and install airdroid in your phone: remote access & file.
Then launch an airdroid application in your phone. Here you will see the IP address and port number written. Note them to you or just tap the qr code scanner. Open web.airdroid.com in your pv web browser. Here you will see the scan qr code option. Scan this code with the help of an airdroid application and accept the connection to your android device.
Now your phone and window PC will be connect. You'll see the screenshot option in the interface when connected. Here you can take and save screen shot from PC.
Use of Android SDK:-
You can also take a screen shot from a smartphone on a computer using android SDK (SDK). For this, first download the Java development kit (JDK) from the oracle website. Then download android SDK from Google's android developers website.
Then click right on SDK manager shortcut and choose run as administrator. Check android sd platform-tools box and install it.then turn on usb debugging mode on android.after turning on this mode connect android device and PC through usb cable.
Now go to c :\ program files (x86)\ android \ android-sdk and launch ddms.bat.select your android phone from the interface visible here and click device Then choose the screen capture from the device drop-down menu. This will make your latest android screen screen shot. After taking a screen shot, refresh for another screen shot and click save by taking a screen shot.
Use Apower mirror:-
You can also take a screen shot of a smartphone in PC using apowermirror. A power mirror is a great screen mirror application. This allows you to take a screen shot, recycle the full screen and use other features of android.
Then click here and install its android application. Then connect to the computer by turning on usb debugging mode in your android device. Then launch a powermaker on the computer and click on start now by selecting your android device from the connected devices. Now you can see the full android screen on your computer. Tap on the screenshot icon to take the screen shot of the screen. This way you can take a screen shot of the phone while staying in the PC.
For More Information Visit:-